شہر میں 255 ٹریفک حادثات میں295 افراد زخمی
02-22-2026
(لاہور نیوز) شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 295 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 116شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ 179معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔