کرکٹ کھیلتے موبائل چوری پر جھگڑا، لڑکے پر فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار
02-22-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارلحکومت کے علاقے اسلام پور ہ میں چوکی اکرم پارک پولیس نے کرکٹ کھیلتے ہوئے موبائل چوری کے شبہ میں لڑائی جھگڑا اور فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس نے بروقت کاروائی کرکے اقدام قتل کا ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ میں چوکی اکرم پارک پولیس کے علاقے میں کرکٹ کھیلنے ہوئے موبائل فون چوری کے شبہ میں لڑائی جھگڑا ہوا، جس پر ملزم بلال نے حذیفہ نامی لڑکے پر فائرنگ کر دی ،ملزم کی جانب سے ماری گولی حذیفہ کے پاؤں میں لگی۔ ایس پی سٹی بلال احمد کےکہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس جانئے وقوعہ پر پہنچی اور اکرم پارک پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا ۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے واقع میں ملوث مرکزی ملزم بلال سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی کرنے اور مرکزی ملزم کی گرفتاری پر انچارج چوکی طاہر مسعود اور ٹیم کو شاباش دی۔