ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ؛ ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم

02-22-2026

(ویب ڈیسک)ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے لاہور میں جاری قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگیا۔کھلاڑی کل اسلام آباد میں فیڈریشن کے ایڈ ہاک صدر محی الدین وانی سے ملاقات کریں گے۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی گراؤنڈ  ٹو کیمپ میں 18 کھلاڑی شریک ہوئے،  اولمپین خواجہ محمد جنید اور اظفر یعقوب نے  کیمپ کی  نگرانی کی ۔ کھلاڑیوں  نے فٹنس میں بیتری کے لیے مختلف  جسمانی  مشقیں کیں۔کوچز نے کھلاڑیوں کو سکل ورک پر  کام کروایا ۔ قومی ہاکی ٹیم اسلام آباد میں صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی سے ملاقات کرے گی۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید کے مطابق ٹیم مسلسل ہاکی کھیلتے ہوئے آرہی ہے اس لیے امید ہے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اچھا پرفارم کریں گے۔ کپتان عماد شکیل بٹ کا موقف تھا کہ ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہم نے ہاکی کھلاڑیوں کے حق کی بات کی ۔حکومت نے تمام معاملات حل کردیے ہیں، ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے