لاہور سے پاکستانی نژاد کینڈین شہری اغوا، پولیس سراغ لگانے میں ناکام

02-22-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں کینڈین شہریت کا حامل ایک شخص اغوا ہو گیا، پولیس کو تاحال مغوی کا سراغ لگانے میں ناکامی کا سامنا ہے۔

  ذرائع کے مطابق کینڈین شہری حمزہ احمد ریسرچ ورک کے لیے لاہور آیا تھا اپنے دوست کے گھر ڈیفنس فیز 10 میں رہائش پذیر تھا۔ پولیس  نے حمزہ احمد کے دوست یوسف رشید کے بیان پر اغواکاری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں مدعی کا کہنا ہے کہ حمزہ احمد 13 فروری کو پاکستان پہنچا تاہم مغوی نجی کمپنی کی کیب بک کر کے باہر گیا مگر واپس نہیں لوٹا۔