پاکستانی کرکٹرز کے حق میں انگلینڈ سے آوازیں اٹھنے لگیں

02-22-2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹرز کے حق میں انگلینڈ سے آوازیں اٹھنے لگیں، غیر اعلانیہ بائیکاٹ کا اشارہ دے کر تنگ نظر بھارتی مالکان نے دی ہنڈرڈ کو بھی متنازع بنا دیا۔

 انگلش ٹی 20 کپتان ہیری بروک نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم کرکٹ ملک ہے، ایونٹ میں عدم موجودگی شرمناک ہوگی۔ سابق قائد مائیکل وان نے اس قسم کی صورتحال کو خود انگلش کرکٹ کیلیے خطرناک قرار دے دیا۔   ان کا کہنا ہے کہ ای سی بی کو اپنے ایونٹ کو بھارتی سیاست سے بچانا ہوگا، پابندی عائد ہوئی تو اثر ملک میں بسنے والے پاکستان نژاد کرکٹرز پر بھی پڑے گا، حکام کو اس حوالے سے فوری وضاحت کرنی چاہیے۔