پاکستانی فیملی ٹری میں افغان باشندوں کی موجودگی، نادرا آپریشن میں مصروف
02-21-2026
(ویب ڈیسک) پاکستان میں فیملی ٹری میں ہزاروں افغان باشندوں کے غیر قانونی اندراج کا انکشاف ہوا ہے۔
نادرا نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے افغانی شہریوں کے خلاف حتمی آپریشن شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ضلعی راولپنڈی میں 833 مشتبہ افراد کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے، اخبارات میں اشتہارات شائع کئے گئے اور انہیں سات دن کے اندر متعلقہ حکام کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نادرا کے مطابق مذکورہ افراد پر جعلسازی کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے فیملی ٹری میں شامل ہونے کا الزام ہے، مشتبہ افراد کو فون کال اور پیغامات کے ذریعے بھی آگاہ کیا گیا ہے اور نوٹسز جاری کر کے ان کا مؤقف سنا جائے گا، حکام کے سامنے پیش نہ ہونے والوں کی پاکستانی شہریت منسوخ کر دی جائے گی۔