پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: گرین شرٹس کی پلینئگ الیون فائنل
02-21-2026
(لاہور نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سپر ایٹ مرحلہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے شروع ہو رہا ہے، جس کے لیے پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے پلیئنگ الیون فائنل کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ابرار احمد کی واپسی کا امکان ہے۔ ابرار احمد کو خواجہ نافع کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا جائے گا، پاکستان ٹیم کی حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان گراؤنڈ میں پہنچ کر کیا جائے گا، کوچ اور کپتان پلیئنگ کنڈیشنز کو دیکھ کر پلیئنگ الیون فائنل کریں گے۔