سرکاری نمبر پلیٹس کے اجراء کی مرکزی سروس ختم کر دی گئی

02-21-2026

(لاہور نیوز) محکمہ ایکسائز پنجاب نے نمبر پلیٹس کی تصدیق اور ٹریفک چیکنگ سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اب روڈ چیکنگ کے دوران صرف پنجاب منظور شدہ نمبر پلیٹ فارمیٹ کو دیکھا جائے گا اور شہریوں کو سرکاری تیار کردہ “اصل” نمبر پلیٹ دکھانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری نمبر پلیٹس کے اجراء کی مرکزی سروس بھی ختم کر دی ہے اور شہری اب نجی وینڈرز سے نمبر پلیٹ بنوا سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ پنجاب فارمیٹ کے مطابق ہو، محکمہ کے مطابق اس فارمیٹ کے مطابق نجی نمبر پلیٹ رکھنے پر کوئی جرمانہ نہیں ہو گا۔ مزید برآں، ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کو ہراساں نہ کرے اور ان ہدایات پر سختی سے عمل کرے۔