قومی اسمبلی کا اجلاس 3 مارچ سہ پہر تین بجے طلب
02-20-2026
(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس 3 مارچ سہ پہر تین بجے طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی، قومی اسمبلی اجلاس دو ہفتے جاری رہے گا۔ یاد رہے یہ اجلاس تیسرے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ہو گا جبکہ اجلاس میں اہم قانون سازی ہو گی۔