عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ نے کرکٹر کی چیٹ لیک کردی

02-20-2026

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے اپنے شوہر کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے 16 فروری کو سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔عماد وسیم نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ماضی کی زندگی، بچوں اور دوسری شادی سے متعلق تفصیلی پوسٹ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اُس رشتے کو بہتر اور حالات ٹھیک کرنے کی کوشش میں ضرورت سے زیادہ عرصے تک رہا مگر کامیاب نہ ہوسکا، اس دوران کچھ فیصلوں میں تاخیر اور غلطیاں بھی ہوئیں۔ بعد ازاں، کرکٹر کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2023 میں عماد نے لاہور میں میرے بچے کا اسقاط حمل کروا دیا تھا۔ ثانیہ نے کہا کہ یہ قاتل ہے اس نے مجھے دھوکا دیا اور میرے پاس اس کا ویڈیو ثبوت ہے، جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک قاتل اور دھوکے باز کو موقع دیا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کا بائیکاٹ کیا جائے کسی بھی قاتل اور دھوکے باز کو فرار نہیں ہونا چاہیے۔     گزشتہ روز، ثانیہ اشفاق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عماد وسیم کے ساتھ ہونے والی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی