محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا سٹاف کیلئے الیکٹرک بائیکس خریدنے کا فیصلہ

02-20-2026

(لاہور نیوز) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سٹاف کیلئے 200 الیکٹرک بائیکس خریدنے کا بڑا فیصلہ کر لیا۔

ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے احکامات پر الیکٹرک بائیکس کی قیمت، کمپنی کے تعین کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت سٹاف کیلئے بائیکس پانچ سالہ سستی اقساط پر فراہم کی جائیں گی، تاکہ خریداری آسان اور مالی بوجھ کم ہو۔ ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق یہ اقدام محکمہ کے سٹاف کی سہولت اور روزمرہ کام میں آسانی کیلئے اٹھایا گیا ہے۔