بجلی اور گیس کے ٹیرف نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری شروع
02-20-2026
(ویب ڈیسک) حکومت نے بجلی اور گیس کے ٹیرف نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق نئے نظام کے تحت اب صارفین کے بلوں کا تعین استعمال کی بنیاد پر نہیں بلکہ گھریلو آمدنی کے حساب سے کیا جائے گا، اس نئے سلیب سسٹم کے ذریعے سبسڈیز یا رعایتیں بھی گھرانے کی آمدنی کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اصلاحات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی روشنی میں حتمی شکل اختیار کریں گی، ماہرین کے مطابق اس قدم سے کم آمدنی والے خاندانوں کو زیادہ سبسڈی ملے گی جبکہ زیادہ آمدنی والے صارفین کیلئے سبسڈی کم یا ختم کی جا سکتی ہے۔ نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد صارفین کیلئے بلوں کی تقسیم میں شفافیت آئے گی اور توانائی کے شعبے میں سبسڈیز کے نظام کو زیادہ مؤثر بنایا جا سکے گا، حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں اس منصوبے کو مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا تاکہ صارفین اور توانائی کی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو آسانی ہو۔