لاہور ہائیکورٹ: پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل

02-20-2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پراپرٹی اونر شپ آرڈنینس پر عمل درآمد روکنے کے معاملے پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ 23 فروری 2026 کو سماعت کرے گا۔ فل بنچ میں جسٹس جواد ظفر ظفر اور جسٹس عبہر گل خان بھی شامل ہیں۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پہلے ہی اس آرڈیننس کے تحت کیے گئے فیصلوں اور قبضوں پر  عمل درآمد کو روک دیا تھا۔