برائلر گوشت کے نرخ میں کمی، قیمت 482 روپے کلو مقرر

02-20-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ دنوں کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔

برائلر کے نرخ میں 15 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 482 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 305 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ ہول سیل میں 319 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں 333 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں 36 روپے فی کلو اضافہ کرنے کے بعد برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے کمی کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، انڈے 236 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6 ہزار 960 روپے مقرر کی گئی ہے۔