قوم سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے، محسن نقوی
02-19-2026
(لاہور نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔
محسن نقوی نے کہا ہےکہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ قوم سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ قوم کی حمایت سے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔