انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات، داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع

02-19-2026

(لاہور نیوز) انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2026 کے لئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی ۔پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے توسیع کی منظوری دی ہے۔

یکم رمضان المبارک بینک تعطیل کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتھانات 2026 کے لئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسعی کی گئی ہے ،اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 19 فروری کی بجائے 20 فروری تک داخلہ جمع کرا سکیں گے، دو گنا فیس کے ساتھ 3 مارچ تک داخلہ جمع کرایا جاسکے گا۔جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 13 مارچ  آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ انٹرمیڈیٹ کے پہلا سالانہ امتحانات 2026کا آغاز 20 مئی سے ہو گا۔