شہباز شریف یکم مارچ کو روس کا 2 روزہ دورہ کریں گے

02-19-2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف یکم مارچ کو روس کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ روس کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم روس میں تاجر برادری سے ملاقات کریں گے، شہباز شریف پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔