ملکی زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری
02-19-2026
(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر ایک ہفتے میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بڑھ گئے، سٹیٹ بینک ذخائر بڑھ کر 16 ارب 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتے میں 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوگئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر کم ہوکر 5 ارب 10 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کےذخائر کم ہونے سے ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر 21 ارب 30 کروڑ 15 لاکھ ڈالر پر آگئے۔