شاہدرہ میں سگیاں پل پر خوفناک ٹریفک حادثہ ، 2 افراد جاں بحق
02-19-2026
(لاہور نیوز) شاہدرہ میں واقع سگیاں پل پر ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث کار سوار تین افراد سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد رضا اور احمد علی، جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد پھولوں والی منڈی کی طرف جا رہے تھے کہ یہ افسوسناک حادثہ پیش آ گیا۔