رمضان المبارک : سٹیٹ بینک نے بینکوں کیلئے اوقات کار کا اعلان کردیا

02-18-2026

(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات جاری کردیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سٹیٹ بینک نے رمضان کے دوران ملک بھر کے بینکوں کے لیے اوقات کار کا اعلان کیا ہے، جن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔   مرکزی بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق پبلک ڈیلنگ کے لیے پیر سے جمعرات تک تمام بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ جمعے کے روز بینکوں کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق رمضان کے دوران ان اوقات کار میں کسی قسم کا وقفہ (بریک) نہیں ہوگا اور تمام بینک بغیر کسی تعطل کے کام جاری رکھیں گے۔