لاہور: ماہ رمضان پہلی تراویح، سکیورٹی کے سخت انتظامات

02-18-2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں ماہ رمضان پہلی تراویح، سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

ایس پی سٹی ڈویژن بلال احمد نے نماز تراویح کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ایس پی سٹی نے مساجد کی سکیورٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی اور بریف کیا۔ ایس پی سٹی نے ڈویژن کی اہم مساجد پر مامور نفری کو چیک کیا اور کہا کہ مساجد میں آنے والے نمازیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے، اسکے ساتھ ساتھ مشکوک شخص اور لاوارث سامان کی فوری اطلاع دیں۔