5 سال کے بچے کی لاش کا معاملہ، باپ ہی قاتل نکلا
02-18-2026
(لاہور نیوز) انڈسٹریل ایریا سے بچے کی لاش ملنے کا واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا، باپ ہی کمسن بچے کا قاتل نکلا۔
پولیس کے مطابق پانچ سال کے اذان کا باپ ہی قاتل نکلا، مخالفین کو مقدمات میں الجھانے بیٹے کو قتل کیا ،ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، ملزم نے بچے کو گردن کاٹ کر قتل کیا تھا۔ چوہنگ سے لاپتہ بچے کی لاش انڈسٹریل ایریا سے گزشتہ روز ملی، بچے کے اغواء کا مقدمہ ماں کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی حتمی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے مزید تفتیش جاری ہے۔