سابق وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ; پی آئی سی ایمرجنسی منتقل
02-18-2026
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کو پی آئی سی میں ایمرجنسی میں لایا گیا۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں خواجہ سعد رفیق کی انجیوپلاسٹی اور ایک سٹنٹ ڈالا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب خواجہ سعد رفیق کی طبیعت بہتر ہے۔