رمضان المبارک میں ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار عارضی تبدیل
02-18-2026
(لاہور نیوز) رمضان المبارک میں ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کر دی گئی۔
کل سے ریزرویشن دفاتر صبح 7:30 سے شام 5:30 تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز 12:30 سے دوپہر 2 بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا۔ دوسری جانب سنگل شفٹ ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ علاوہ ازیں یہ اوقات کار 15رمضان المبارک تک لاگو رہیں گے۔