دورہ آسٹریلیا میں قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ ناروا سلوک پر کپتان پھٹ پڑے

02-18-2026

(لاہورنیوز) دورہ آسٹریلیا میں قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ ناروا سلوک پر کپتان عماد بٹ مینجمنٹ کیخلاف پھٹ پڑے۔

  پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا سے لاہور پہنچ گئی، لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ہاکی ٹیم عماد بٹ نے کہا کہ آسٹریلیا سے جتنی بھی ویڈیو آئی ساری سچی ہیں، ٹیم مینجمنٹ نے ہم سے بہت جھوٹ بولے، اس مینجمنٹ کے ساتھ ہم مزید نہیں چل سکتے۔ عماد بٹ نے کہا کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے اپیل ہے واقعہ کا نوٹس لیا جائے، ہاکی فیڈریشن اور اس کے بعد ٹیم مینجمنٹ کا قصور ہے، ہمیں دماغی مریض بنا دیا کیسے پرفارمنس دے سکتے ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہاکی مینجمنٹ میں ایماندار لوگوں کو لانے کی ضرورت ہے۔