گھر کے باہر کھیلتا 2 سالہ بچہ اغوا، موٹرسائیکل سوار ملزم کی فوٹیج سامنے آ گئی
02-18-2026
(لاہور نیوز) گھر کے باہر کھیلتا ہوا 2 سالہ بچہ اغوا ، موٹر سائیکل سوار ملزم کی فوٹیج سامنے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے سے 2 سالہ بچہ زوہان اغوا ہو گیا۔ اس حوالے سے اہل خانہ نے بتایا کہ زوہان گھر میں کھیل رہا تھا کہ اچانک گھر سے باہر نکل گیا۔ اہل خانہ کے مطابق 2 سالہ زوہان کو ایک موٹر سائیکل سوار اغوا کرکے لے گیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں زوہان کو موٹر سائیکل پر بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے نامعلوم اغوا کار کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔