صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی
02-18-2026
(ویب ڈیسک) صنعتی یونٹس کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
صنعتی صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی سے صنعتوں پر 101 ارب روپے کراس سبسڈی کا بوجھ صفر ہو گیا، بنیادی ٹیرف 33 روپے 58 پیسے سے کم ہو کر 29 روپے 54 پیسے مقرر کر دیا گیا، کمی کے بعد صنعتوں کا ٹیرف اب ساڑھے 11 سینٹ فی یونٹ ہو گیا۔ انڈسٹری کے تحفظات پر پاور ڈویژن نے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی، گیارہ فروری کو نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ حکومت کو ارسال کیا تھا جس پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔