برائلر گوشت کے نرخ میں اضافہ، قیمت 475 روپے فی کلو مقرر

02-18-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کا شکار ہو گئیں۔

نئے سرکاری نرخ کے مطابق برائلر گوشت 475 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 540 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فارم گیٹ ریٹ 300 روپے فی کلو مقرر ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 314 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 328 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے اور فی درجن نرخ 236 روپے مقرر ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6 ہزار 960 روپے میں دستیاب ہے۔