سوئی ناردرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک میں گیس کا شیڈول جاری کر دیا

02-17-2026

(لاہور نیوز) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک میں گیس کا شیڈول جاری کر دیا۔

ایس این جی پی ایل کے شیڈول کے مطابق رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق صبح 3 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی، سحر اور افطار کے دوران صارفین کو گیس فل پریشر پر دی جائے گی۔ ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ کم پریشر کی صورت میں صارفین کمپنی ک ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کریں۔