ورلڈ کپ کے بعد پاک بنگلادیش سیریز کا شیڈول سامنے آ گیا
02-17-2026
(لاہور نیوز) ورلڈ کپ کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کی مجوزہ تاریخیں سامنے آ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ون ڈے میچز 12، 14 اور 16 مارچ کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے، اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے بعد دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز مئی میں شیڈول ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 مئی تک ڈھاکا میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک چاٹو گرام میں شیڈول کیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ جلد ہی دونوں سیریز کی حتمی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔