اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ڈولفن سکواڈ کی گرفت میں آ گیا
02-17-2026
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق کوٹ لکھپت اسٹیشن کے قریب گشت کے دوران ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے روکا گیا اور حراست میں لیا گیا۔ اہلکاروں نے ای پولیس ایپ کے ذریعے ملزم کا ریکارڈ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ وہ ضلع قصور میں درج اقدام قتل کے مقدمے میں اشتہاری ہے، ملزم کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ کوٹ لکھپت کے حوالے کر دیا گیا ہے، ایس پی ڈولفن نے ہدایت کی ہے کہ ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی بروقت گرفتاری یقینی بنائی جا سکے۔