ہانیہ کے ساتھ عاصم اظہر کی ویڈیو وائرل، سابقہ منگیتر میرب کی معنی خیز انسٹا سٹوری
02-17-2026
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے اداکارہ ہانیہ عامر اور سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معنی خیز انسٹا سٹوری پوسٹ کی۔
میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی 3 سال قبل ہوئی تھی جس کے بعد اچانک دونوں نے راہیں جدا کرلیں۔ اپنی منگنی ٹوٹنے پر میرب علی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا جبکہ حال ہی میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد اداکارہ میرب علی نے ایک انسٹا سٹوری شیئر کی۔اداکارہ کی جانب سے پوسٹ سٹوری میں یہ واضح نہیں کہ انہوں نے کس معاملے پر سٹوری لکھی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس سٹوری کو عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو سے جوڑا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی سٹوری میں اداکارہ نے لکھا کہ میرے لیے فکر مند نہیں ہوں، اپنے کیے کی فکر کریں۔ میرب علی کی یہ سٹوری ناصرف سوشل میڈیا صارفین میں زیر بحث ہے بلکہ یہ خبروں کی زینت بھی بنی ہوئی ہے۔