کاہنہ: شوہر نے روٹھ کر میکے بیٹھی بیوی کو قتل کر دیا

02-16-2026

(لاہور نیوز) شوہر نے روٹھ کر میکے گئی بیوی کو گھر جانے سے انکار پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ سونیا پانچ ماہ سے روٹھ کر میکے گئی ہوئی تھی، شوہر نے منانے کے باوجود اسکی جانب سے انکار کرنے پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیم  نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔ وقوعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے تاحال پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔