عمران خان سے ملاقات کے بعد ذاتی معالجین بتائیں گے حالت کیسی ہے، بیرسٹر گوہر
02-16-2026
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالجین کی ملاقات ہو گی وہ بتائیں گے حالت کیسی ہے۔
پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میری جیل انتظامیہ سے ملاقات نہیں ہوئی، جو کچھ بھی ہے سب رپورٹ میں لکھا ہوا ہے۔ بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ ہمارے سارے فیصلے اتفاق سے ہوتے ہیں، بڑے فیصلے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصرعباس کرتے ہیں، ڈاکٹرز فیصلے نہیں صرف معائنہ کرتے ہیں میں ڈاکٹر نہیں ہوں، ڈاکٹرز چیک کریں گے اور بانی کے حوالے سے ایکسپرٹ رپورٹ دیں گے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ سب سے پہلے seen is believing ہیں تاہم بانی کے ڈاکٹرز نے کہا کہ میں تردید یا تصدیق نہیں کر سکتا۔