“اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام: 20 ارب کے فنڈز جاری، 1 لاکھ 21 ہزار سے زائد خاندان مستفید
02-16-2026
(لاہور نیوز) ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں گھروں کی تعمیر کا سلسلہ تیزی سے جاری، ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 20 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق اب تک 1 لاکھ 21 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلاسود قرض فراہم کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید 26 ہزار سے زائد خاندانوں کو فوری طور پر اقساط جاری کی جا سکیں گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ قرضہ جات کی فراہمی کا عمل آسان، شفاف اور میرٹ پر مبنی رکھا گیا ہے، اس وقت صوبے میں 43 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں۔ حکومت نے پانچ سال کے دوران 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے، جسے مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔