لاہور: 260 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 300 افراد زخمی

02-16-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 260 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 300 افراد زخمی ہوئے تاہم 113 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 187 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔