دبئی جانے والے مسافر سے سونے کی بھاری مقدار پکڑی گئی
02-16-2026
(لاہور نیوز) اے ایس ایف کی لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی، دبئی جانے والے مسافر سے سونے کی بھاری مقدار پکڑ لی گئی۔
اے ایس ایف کے مطابق دوران تلاشی شہزاد احمد نامی مسافر کی جرابوں سے 18 سونے کی اینٹیں برآمد ہوئیں، سمگل کیے جانے والے سونے کا وزن 2 کلو سے زیادہ ہے۔ اے ایس ایف نے ملزم کو سونا برآمد کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا، کسٹمز حکام نے سونا ضبط کرکے ملزم کیخلاف مزید کارروائی شروع کر دی۔