کمزور ٹیموں کیخلاف سب سے اچھی ہماری ٹیم ہے، راشد لطیف کا طنز

02-16-2026

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہےکہ کمزور ٹیموں کے خلاف سب سے اچھی ہماری ٹیم ہے۔

راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل ہماری تیاری دیکھیں تو ہم نےکمزور ٹیموں کے خلاف ہی کھیلا ہے۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ہم عمان، یو اے ای، سری لنکا، بنگلادیش، امریکا کے خلاف کھیلتے رہے اور جیتتے رہے لیکن جب ہم سخت ٹیم سے کھیلتے ہیں تو مشکلات ہوتی ہیں ، ایک سال کے دوران بھارت سے یہ چوتھا میچ ہارے ہیں، نیوزی لینڈ سے 5 میچ کھیل کر ایک جیت سکے۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی جو ٹیمیں پاکستان آئی تھیں وہ کمزور تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ کمزور ٹیموں کے خلاف سب سے اچھی ہماری ٹیم ہے لیکن جہاں مقابلہ سخت ہو وہاں آپ 50 سے 60 رنز کا مارجن رکھ لیں۔