پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 6000 پوائنٹس کی کمی

02-16-2026

(ویب ڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5 حدیں کھو بیٹھا۔

  کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 969 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث انڈیکس 5149 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 74 ہزار 453 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 603 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔