جسے کرکٹ کا پتہ نہیں وہ پی سی بی کا چیئرمین ہے: شعیب اختر

02-16-2026

(ویب ڈیسک) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسے کرکٹ کا پتہ نہیں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہے، ایسے میں ٹیم کیسے جیتے گی۔

بھارتی چینل پر ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ نالائق اور جاہل بندے کو بڑی ذمہ داری دینا سب سے بڑا جرم ہے، ایسا شخص ملک اور ادارے کو تباہ کرے گا، مثال آپ کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کی ٹیم بہت آگے چلی گئی ہے، ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں، ایسے بندے کو سٹار بنایا ہے جو 10 اوورز بھی نہیں کر سکتا، ایسے لوگوں کو سٹار بناؤ گے تو یہی ہو گا۔