پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی، احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز

02-16-2026

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس میں احتجاج کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈاکٹرز  کے معائنے کے دوران پارٹی نمائندہ نہ ہونے پر تنقید کی گئی، کچھ ارکان  نے ایک بار پھر علیمہ خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ارکان کا کہنا تھا کہ جب پارٹی  نے قاسم زمان کا نام دیا تو انہیں جانا چاہئے، کسی بھی معائنے میں فیملی کا ہونا ضروری ہے، حکومت علیمہ خان سمیت کسی بہن کو ملنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ ذرائع  نے بتایا کہ اجلاس میں محمود خان اچکزئی کا پیغام بھی بتایا گیا، محمود خان اچکزئی  نے احتجاج مسلسل پرامن رہنے کی تجویز دی۔ ارکان  نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر فیصلہ لیں پارٹی ان کے ساتھ ہے، یہ سیاسی معاملہ ہے بانی پی ٹی آئی کے خاندان کی مداخلت کم کی جائے، احتجاج سے متعلق پالیسی میں ابہام ہے۔