لاہور: پولیس کا فوری رسپانس، 6 سالہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

02-15-2026

(لاہور نیوز) گلدشت ٹاؤن سے کمسن بچے کے لاپتہ ہونے کا واقعہ، پولیس نے 15 کی کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے 6 سالہ مومن کو والدین سے ملوا دیا۔

گلدشت ٹاؤن پولیس  نے سیف سٹی کیمروں، ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی، پولیس کا کہنا ہے کہ 6 سالہ مومن گھر سے کھیلنے کے لئے نکلا اور دور جانے پر واپسی کا راستہ بھول گیا۔ 6 سالہ مومن کے بحفاظت ملنے پر والدین  نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔