269 ٹریفک حادثات: 2 لڑکیاں جاں بحق، 317 افراد زخمی

02-15-2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 269 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 2 جواں سالہ لڑکیاں جاں بحق، 317 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 119 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 198 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔