شاہدرہ ٹاؤن: منشیات فروشی میں ملوث پیرافورس کا اہلکار گرفتار

02-15-2026

(لاہور نیوز) تجاوزات کے خاتمے کیلئے بنائی گئی پیرافورس کا اہلکار منشیات فروشی میں ملوث نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ملزم مجتبیٰ حیدر کو شاہدرہ ٹاؤن پولیس  نے کالا خطائی روڈ سے گرفتار کیا، پولیس کے مطابق پیرافورس کےگرفتار اہلکار سے 140گرام آئس اور 40 گرام افیون برآمدہوئی، تھانہ شاہدہ ٹاؤن میں تعینات سب انسپکٹر محمد عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکار مجتبیٰ حیدر ساندہ روڈ عثمان پارک کا رہائشی ہے۔