لاہور: چوروں، نقب زنوں کی وارداتوں میں اضافہ
02-15-2026
(لاہور نیوز) چوروں اور نقب زنوں سے لاہور کے شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہونے لگے، رواں سال ماہ جنوری میں چوری کے 4 ہزار 354 جبکہ نقب زنی کے 174 مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 1022 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن چوری کی 980 وارداتوں کے ساتھ دوسرے جبکہ صدر ڈویژن چوری کے 942 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ سٹی ڈویژن میں 580، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں چوری کے 490 مقدمات درج کئے گئے اور سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ ماہ کے دوران چوری کی 340 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 60 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔ اسی طرح صدر ڈویژن نقب زنی کی 36 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن نقب زنی کے 28 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 26، سول لائنز ڈویژن میں نقب زنی کے 18 مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں ماہ جنوری کے دوران نقب زنی کی 6 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔