قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف مری پہنچ گئے
02-15-2026
(لاہور نیوز) سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمدنواز شریف مری پہنچ گئے۔
قائد ن لیگ نواز شریف بذریعہ ایکسپریس وے کشمیر پوائنٹ اپنی نجی رہائش گاہ پہنچے۔ سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمدنواز شریف کی مری آمد کے موقع پر سخت سیکورٹی اقدمات کیے گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف مری میں چند دن قیام کریں گے۔