گرانفروشی کیخلاف ضلعی انتظامیہ متحرک، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی

02-15-2026

(لاہور نیوز) ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز نے گراں فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا حکم دے دیا،جس کے بعد ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے متحرک ہے۔

اے سیز، پیرا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کیلئے فیلڈ میں متحرک ہیں۔لاہور بھر کی مارکیٹوں میں سبزیوں، پھلوں اور پولٹری کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کے نتیجے میں گزشتہ تین روز میں مرغی، انڈوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بھنڈی، مونگرے اور گاجر کی مقررہ قیمتوں میں 5 روپے فی کلو کی کمی آئی جبکہ کھجور کی قیمت میں 10 روپے کمی واقع ہوئی ہے، آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے کلو اور فارمی انڈوں میں 10 روپے فی درجن کمی ہوئی ہے۔  ڈی سی لاہور نے گراں فروشوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی ہدایت کر رکھی ہے۔