سپر ٹیکس کے اثرات ظاہر ہو رہے، کیا حکومت سے شکوہ نہیں کرسکتے؟ گوہر اعجاز
02-14-2026
(لاہورنیوز) سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ سپر ٹیکس کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں، کیا حکومت سے شکوہ نہیں کرسکتے؟
صوبائی دارالحکومت میں ’پاکستان اقتصادی ترقی اور استحکام پروگرام‘ سے خطاب کرتے ہوئے گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کاروباری شعبہ ٹیکس مشینری کیساتھ جڑا ہوا ہے، آپ ہمارے پارٹنر ہیں، سپر ٹیکس کے معاملے پر ہمارا پارٹنر ہی عدالت میں ہمارے سامنے کھڑا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ سپر ٹیکس ہماری ایکسپورٹ انڈسٹریز پر بھی لگ گیا، سپر ٹیکس کنسٹرکشن انڈسٹری پر بھی لگ گیا جس کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں، دبئی میں اِسی شعبہ میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، وہاں کے حکام کہتے ہیں سرمایہ کاری کری ، کوئی ٹیکس نہیں لیں گے۔ سابق نگران وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کوئی تکلیف ہو تو کیا اپنی حکومت سے شکوہ نہیں کر سکتے؟ معیشت مستحکم ہوگئی، ہمارا پارٹنراب ہمارے کاروبار کو فروغ دے۔