پانچ سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کی آئی ٹی سکلز اپ گریڈ کریں گے: شزا فاطمہ
02-14-2026
(لاہور نیوز) وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پانچ سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کی آئی ٹی سکلزکواپ گریڈ کریں گے۔
وفاقی دارالحکومت لاہور میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ سمارٹ فون فارآل پالیسی لانے کی کوشش کر رہے ہیں، کاروبار میں آسانی کے لیے فیسلی ٹیشن سینٹر بنائے جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ انڈس اے آئی ویک میں ملک بھر میں90 سے زائد ایونٹس منعقد کیے گئے، آئندہ پانچ سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کی سکلزکو اپ گریڈ کریں گے۔ وفاقی وزیرآئی ٹی کا کہنا تھا کہ اے آئی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، دوسال میں آئی ٹی برآمدات میں 20 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔ شزا فاطمہ خواجہ نے مزید کہا کہ اے آئی پالیسی کےتحت ایکوسسٹم پر کام کر رہے ہیں۔