پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان
02-14-2026
(لاہورنیوز) 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل بھی 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، اوگرا حتمی سمری کل وزرات پٹرولیم کو بھجوائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل سے متعلق حتمی فیصلہ اوگرا اور وزارتِ خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔